نیب نے شاہدخاقان عباسی کیخلاف منی لانڈنگ کی تحقیقات شروع کر دیں

اسلام آباد,قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف منی لانڈنگ کیس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کے حوالے سے سپلیمنٹری ریفرنس بھی تیار کر لیا ہے جو جلد احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا نجی ٹی وی کے مطابق نیب راولپنڈی کو شاہد خاقان عباسی اور اہل خانہ کے اکاونٹس میں اربوں کی ٹرانزیکشنز کے ثبوت ملے ہیں۔اطلاعات کے مطابق 2013 سے لیکر 2019 تک شاہد خاقان عباسی، بیٹے عبداللہ خاقان اور بہنوئی کے اکاونٹ میں 3ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ دستاویزات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے اکاونٹ میں سوا ارب روپے منتقل ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان کے صاحبزادے عبداللہ خاقان کے اکاونٹ میں 1.423بلین روپے منتقل ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کے حوالے سے سپلیمنٹری ریفرنس بھی تیار کر لیا ہے جو جلد احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔شاہد خاقان عباسی 2013سے لیکر 2019کے دوران وزیر پیٹرولیم اور وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں اور اسی مدت میں ایل این جی معاہد طے پایا تھا۔خیال رہے کہ 18جولائی 2019کو نیب نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹھوکر نیاز بیگ ٹول پلازہ لاہور سے گرفتار کیا تھا تاہم وہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ ایسی کمپنی کو دیا جس میں وہ خود حصہ دار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں