نیشنل پارٹی نے کرسی کیلئے بلوچستان کے ساحل و وسائل کا سودا کیا، اسد بلوچ
پنجگور ( این این آئی ) پنجگور بی این پی عوامی میں مختلف علاقوں سے سیاسی وسماجی شخصیات بلدیاتی نمائندوں کی شمولیت بی قین پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسداللہ بلوچ کی رہائش گاہ میں منعقدہ تقاریب کے دوران جنرل کونسلر دازی بونستان وسیم احمد نواز علی رحیم جان عبدالرحمن عبداللہ بلوچ سہیل احمد نے درجنوں ہم خیال ساتھی اور رشتہ داروں کے ہمراہ جبکہ چتکان سے محمد اسلم اور مسلم بھٹو نے بھی اپنے خاندانوں کے درجنوں افراد کے ساتھ چتکان ٹی وی اسٹیشن سے قبائلی شخصیت واجہ ملنگ جان زعمرانی نے اپنے فیملی کے ہمراہ بی این پی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ سے ملاقات کی اور باقاعدہ بی این پی عوامی کے کارواں میں شامل ہوگئے اس موقعے پر بی این پی عوامی کے نوجوان رہنما عطاءمہر اور دیگر بھی موجود تھے ۔دازی بونستان کے کونسلر وسیم احمد نے کہا کہ ہمارے خاندان نے مشکل وقتوں میں نیشنل پارٹی کو علاقے میں سہارا دیا جس وقت نیشنل پارٹی بحرانوں سے گزررہا تھا خاص کر 2018 میں ہمارے خاندان نے پارٹی کو کندھا دیا اسکے باوجود نیشنل پارٹی نے قربانی دینے والے ورکروں پر خوش آمدی اور موقع پرست لوگوں کو فوقیت دی اور آج نیشنل پارٹی دوبارہ وہی تاریخ دہرارہی ہے پرانے قربانی دینے والے کارکنوں اور شخصیات کو نظرانداز کرکے مفاد پرستوں کو پارٹی میں مرتبہ اور عہدوں سے نواز رہے ہیں وسیم احمد نے کہا کہ ہم نے کافی سوچ وبچھار کے بعد یہ محسوس کیا کہ اگر عوام کا درد رکھنے والا کوئی جماعت اور پارٹی ہے وہ بی این پی عوامی ہے جس کی قیادت ایک قدآورنڈر، زیرک ،مدبر، دوراندیش اور غریب پرور سیاسی رہنما میر اسداللہ بلوچ کررہے ہیں جو بلوچ عوام کا اجتماعی درد محسوس کرنے والے انسان ہیں شمولیتی تقاریب سے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی کا ایجنڈا سچائی ہے دوسروں کے برعکس ہم نے اپنے اعمال سے ثابت کیا ہے کہ جو کچھ ہم وعدہ کرکے اسمبلیوں میں گئے انکو سچ بھی ثابت کیا ہے آج پنجگور کے چہرے میں جو تبدیلی نظر آرہی ہے یہ خود اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ ہم ہی اپنے لوگوں سے مخلص اور انکے دکھ درد کا ساتھی ہیں میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ میں ہر جگہ اپنے سیاسی مخالفین کو بارہا یہ پیغام دیتا آرہا ہوں کہ آو¿ اپنا منشور عوام کے سامنے رکھ دیں مگر ان میں کچھ کرنے کی اہلیت ہو تب وہ اکر عوام کو اپنا پروگرام دینگے وہ صرف اس بات پر اٹک چکی ہیں کہ ہم بی این پی عوامی کو جیتنے نہیں دینگے بی این پی عوامی نے ایک خوبصورت پنجگور کا چہرہ روشناس کیا ہے عوام اج خود یہ محسوس کررہے ہیں کہ انکی زندگیوں میں بی این پی عوامی کی وجہ سے کتنی تبدیلیاں آئی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو گرانے کے لیے سیاست نہیں کررہے اور نہ ہی ہمارا کسی سے زاتی اختلاف ہے بلکہ ہمارا مقصد اور سیاسی جہدوجہد بلوچستان اور یہاں کے مظلوم اور محکوم عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لاکر ان کو حقوق اور سہولتیں فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ عوام بے مقصد بھڑک بازیوں سے دور رہیں اور نیشنل پارٹی جیسی جماعتوں سے جو فقط کرسی کے لیے عوام میں نفرتوں کے بیج بو کر اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے اس کے بھکاوے میں ہر گز نہ آئیں ماضی گواہ ہے نیشنل پارٹی نے کرسی کے لیے جس طرح بلوچستان کے ساحل وسائل کا سودا کرکے گھر گھر کو رلایا تھا وہ نوشتہ دیوار ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کا پروگرام امن ترقی اور غریب کو برابر کے حقوق فراہم کرانا ہے چائے وہ روزگار کی شکل میں ہوں یا ایجوکیشن ہیلتھ کے حوالے سے ہوں جب غریب خوشحال ہوگا تو اس سے ہمارا معاشرہ اگے بڑھے گا ۔


