جو شخص دس سال میں اپنے علاقے نہیں جاسکاوہ لسبیلہ کو کیسے خوشحال بنائےگا، جام کمال
لسبیلہ(انتخاب نیوز) جو شخص دس سال میں اپنے علاقے نہیں جاسکاوہ لسبیلہ کو کیسے خوشحال بنائےگا، وہ لسبیلہ کو خوشحالی اور ترقی یافتہ کرنے کے دعوے کر رہے ہیں۔ لسبیلہ کی عوام کو اچھے بھلے کی قدر ہے۔وہ باشعور ہیں اور ووٹ ایسے نمائندے کو دیں جو ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہو۔ بھوتانی برادران کا چند سولر بور کے سوا اور کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آرہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے لسبیلہ کی قبائلی شخصیت سردار رسول بخش برہ کی رہائشگاہ میں ٹی پارٹی کے دوران گفتگو کرتے ہوے کیا۔جام کمال خان نے کہا کہ لسبیلہ کی عوام سے ہمارا پرانا اور گہرا رشتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ برہ برادری ہمیشہ جام خاندان کے ساتھ رہی ہے ہار جیت مقدر کی بات ہے ہم نے ہمیشہ علاقائی خوشحالی کے کام کیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان نواب جام میر کمال خان نےکہا کہ سابق وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اپنے لوگوں میں جاکر ان کی خدمت کریں اور کو فتح کرنے کا خواب چھوڑ دیں۔ لسبیلہ کی عوام کو اپنے رہنما کی قدر ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ ایسے نمائندے کو دیا جائے جو علاقے کی خوشحالی کے لیے کام کرے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کا وقت ہے اب نئے چہرے بھی نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں جو صرف جھوٹے دعوے کرکے تمام سہولیات فراہمی کا دعوے کرکے الیکشن کے بعد غائب ہوجائیں گے چند پیسوں کی خاطر اپنے ضمیر کو بیچا نہ جائے۔ الیکشن کے وقت پانچ سال بعد سیاسی منڈیاں سجتی ہیں اور ووٹ کی خرید و فروخت کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے عوام اپنے مستقبل کے لئے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں انہوں نے کہا ہے کہ لسبیلہ کی عوام سے ہمارا پرانا رشتہ ہے جو کوئی ختم نہیں کرسکتا ہے ہم ایک دوسرے کی خوشی میں ہمیشہ ایک ساتھ رہیں گے، بیروزگاری صرف لسبیلہ میں نہیں پورے ملک میں ہے اگر یہ سمجھا جاے کہ بیروزگاری کا حل صرف سرکاری نوکری ہے وہ کبھی پورا نہیں ہوگا کوشش کی جاے تو تمام راستے کھل جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے لوگوں کو تعلیم حاصل کرنے کا کہا ہے تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں کیونکہ آنے والا وقت اس سے بھی سخت ہوگا ہمارا یہاں لسبیلہ میں صرف سیاست کرنے کا مقصد نہیں بلکہ لسبیلہ میرا اپنا گھر ہے آواران والے یہاں آکر لسبیلہ کو ترقی نہیں دینگے ہمیں اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرنا ہوگا۔


