دشت گوران میں بنیادی صحت مرکزکا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، عوامی حلقوں کا اظہار مسرت

قلات(یواین اے)سابق رکن قومی اسمبلی سید آغا محمود شاہ کے فنڈ سے ڈاٹ دشت گوران میں بی ایچ یو ہسپتال کا سنگ بنیاد، یہ ہسپتال ڈاٹ، سورک، نراپ ، سرمہ سنگ، ، خلختی، بےکار، شکئی، و دیگر دیہی علاقوں کے عوام کو فائدہ دے گا، اہل علاقہ اس وقت اپنے علاج کے لئے سوراب اور قلات کا رخ کرتے ہیں انہیں سر درد کے لئے پیناڈول تک میسر نہیں ہوتا اہل علاقہ مولانا آغا محمود شاہ جنرل سیکرٹری جمعیت علما اسلام بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان کی فنڈ ہسپتال کی منظوری دی گئی اور باقاعدہ کام کا آغاز کیا گیا ہے اس موقع پر مولانا عبداللہ سناڑی، امیر جے یو آئی دشت گوران، جنرل سیکرٹری مولوی محمد حسن سناڑی ناظم مالیات حافظ محمد شاکر سناڑی، مولوی محمد نواز ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولوی نور اللہ سناڑی عزیز احمد حافظ غلام قادر نیچاری و دیگر نے اپنے بیان میں کہا کہ شاہ صاحب کی ترقیاتی اسکیمات سے جمعیت مضبوط ہوئی ہے اور جمعیت علما اسلام ان شااللہ 8 فروری کے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں