بیرون ملک پھنسے بلوچستانیوں کو لیکر دوسری پرواز 7جولائی کو شارجہ سے کوئٹہ پہنچے گی

کوئٹہ:کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد کو لیکر دوسری پرواز 7جولائی کو شارجہ سے کوئٹہ پہنچے گی، تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا آپریشن جاری ہے اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے بلوچستان کے شہریوں کو بھی بیرون ملک سے واپس لانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے صوبے شہریوں کو لیکر دوسری پرواز 7جولائی کو شارجہ سے کوئٹہ پہنچے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 160پاکستانی شارجہ سے نجی ایئر لائن کی پرواز میں کوئٹہ پہنچے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں