عمران خان نے مردہ قوم کو زندہ کردیا، 8 فروری بلے کی فتح کا دن ہوگا، رحیم کاکڑ
کوئٹہ(یو این اے )تحریک انصاف ضلع کوئٹہ صدر و سابق میئر راحیم کاکڑ سید اقبال شاہ ایڈوکیت سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اس بار انشا اللہ 8فروری کو ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی لوگ بلا کے نشان پر مہر لگائینگے اور جیت بلا کے نشان کی ہوگی اس وقت اکثر امیدواروں کے کاغذات مسترد کیے گئے ہیں جن پر وکلا کام کرہے ہیں انشا اللہ تحریک انصاف کے امیدواران ضرور اس امتحان میں کام ہونگے کیونکہ اب پاکستانی عوام ملک کو لوٹنے والوں کو جانتے ہیں اس وقت پاکستانی کی سا لمیت اور یک جنبی کا نشان بلا ہے اور انشا اللہ بلا 8فروری کو جیت کانشان ہوگا کیونکہ عمران خان نے پاکستان کو ایشا کا ٹائیگر بنا یا اور مردہ قوم کو زندہ کردیا اور اقوام عالم میں پاکستان کو ایک باوقار قوم کی حیثیت سے لاکر کھڑا کیا انشا اللہ وہ دن نہیں رہے تو یہ دن بھی نہیں رہیں گے تحریک انصاف پاکستان کی تقدیر بلے کی اور عالم اسلام اور اقوام عالم میں ممتاز مقام حاصل کرے گی ۔


