ہسپتالوں میں سہولیات ناکافی، گویا کہ ان میں کئی دہائیوں سے مرمت کا کوئی کام نہیں کیا گیا ہے،وزیراعلیٰ

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بولان میڈیکل کالج میں ہونے والے ترقیاتی کام کی نوعیت سے متعلق پیش کی گئی سمری پر تحریر کئے گئے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ظاہراً کام کی مقدار دو ارب روپے کی خطیر رقم تک پہنچتی ہے تاہم ہسپتالوں میں سہولیات ناکافی ہیں گویا کہ ان اداروں میں کئی دہائیوں سے مرمت کا کوئی کام نہیں کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ نے اس امر کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ابتدائی انکوائری کی فائنڈنگ میں اگر انحراف اور عوامی خزانے کو نقصان پہنچنا ثابت ہو ا ہو تو ذمہ داروں کے تعین اور مزید تحقیقات کے لئے ٹھوس سفارشات کے ساتھ کیس دوبارہ ارسال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں