جیت کو شکست میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو میں پارلیمنٹ جاﺅنگا ہی نہیں، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(یو این اے )پشتونخواملی اعومی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزیی نے سماجی رابطے ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں پتہ ہے کہ انتخابات میں ابھی سے مداخلت ہورہی ہے۔ اگر انتخابات میں مداخلت کے ذریعے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جیت کو شکست میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو میں پارلیمنٹ جاﺅنگا ہی نہیں۔ ہم ایک ایسے پاکستان کی تشکیل چاہتے ہیں جس میں آئین کی بالادستی ہو اور تمام ادارے اپنے آئینی حدود میں رہے۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے اب تک کسی بھی جماعت کے ساتھ کسی قسم کا انتخابی اتحاد نہیں کیا ہے. کارکنان الیکشن کیمپئین پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں