کراچی کسٹم کا حب پولیس چوکی پر حملہ، پولیس آفیسر کی پٹائی کرکے اپنے ساتھ لے گئے
حب(این این آئی) کراچی کسٹم کا حب پولیس چوکی پر حملہ پولیس آفیسر کی پٹائی کرکے اپنے ساتھ اٹھا کر لے گئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے درمیانی شب سندھ بلوچستان کے سنگم حب ندی پر قائم حب سٹی پولیس چیک پوسٹ کے قریب اچانک سادا لباس میں ملبوس اسلحہ بردار کچھ لوگ آئے اور ایک کار والے کو پکڑنے لگے کار والا بھاگتا ہوا پولیس چیک پوسٹ پر آیا اور کہا کہ یہ چور مجھے لوٹ رہے ہیں جس پر چیک پوسٹ پر موجود حب سٹی پولیس کے ڈیوٹی آفیسر اے ایس آئی ارشاد مجید نے انکو روکا شناخت پوچھا تو انہوں نے خود کو کراچی کسٹم کا کہہ کر پولیس آفیسر سے الجھ پڑے اتنے میں پولیس کی طرف کال چلائی گئی زرائع کے مطابق اس دوران سادا لباس میں ملبوس کراچی کسٹم اہلکاروں نے فائرنگ بھی کی تاہم پولیس نفری کے ساتھ ایس ایچ او حب سٹی موقع پر پہنچے اور حب پولیس اور لراچی کسٹم کے آفیسران اور اہلکاروں کا موچکو میں قائم کراچی کسٹم کے چیک پوسٹ پر معاملے کو سلجھا دیا گیا تاہم قائم مقام ڈی ایس پی حب سرکل شاہنواز مینگل نے بتایا کہ جب ایس ایچ او اور ڈیوٹی آفیسر واپس ہوئے تو اچانک کراچی کسٹم کے چالیس سے زائد اہلکاروں نے ان پر حملہ کردیا ایس ایچ او حب سٹی کو گھسیٹا اور ڈیوٹی آفیسر ارشاد مجید کو زبردستی اپنے ساتھ اٹھا کر لے گئے حالانکہ جہاں یہ معاملہ شروع ہوا تھا وہ کراچی کسٹم کا حدود نہیں گوادر کلیکٹریٹ کا حدود ہے ڈی ایس پی کے مطابق اگر کراچی کسٹم کو کسی قسم کی کاروائی کرنی تھی تو قانون کے مطابق حب پولیس کو اطلاع کرتے مگر اسطرح چوری سے آنا اور پھر حملہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے دوسری طرف حب پولیس اور کراچی کسٹم کے جھگڑے کے دوران ٹرانسپورٹروں روڈ بلاک کردیا رات گئے تک ٹریفک شدید جام رہا تاہم رات گئے تک کسٹم حراست میں موجود حب پولیس کے ڈیوٹی آفیسر کو رہا نہیں کیا گیا دوسری جانب حب پولیس کے مطابق حب پولیس نے بھی ایک کسٹم اہلکار کو تحویل میں لیا ہے جبکہ اس سارے مسئلے کے جڑ وہ کار کے بارے میں کراچی کسٹم اور حب پولیس دونوں نے واضع موقف نہیں دیا۔


