بھائی نے بیوہ بہن کو کلہاڑیوں کے وارکرکے قتل کردیا

عارف والا(صباح نیوز)عارف والا میں بھائی نے بیوہ بہن کو کلہاڑیوں کے وارکرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عارف والا میں تھانہ احمد یار کے علاقہ جمن شاہ میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا، پولیس حکام کے مطابق بھائی نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں بیوہ بہن کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر کے موقعہ سے فرار ہوگیا ۔ واقع کی اطلاع پر ڈی پی او پاکپتن نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ،پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں