کیچ کی بارڈر لسٹوں میں ردوبدل قبول نہیں، انتظامیہ سیاسی عمل میں مداخلت نہ کرے، نیشنل پارٹی
تربت (یو این اے) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صدارت میں ضلع کیچ کے چاروں صوبائی حلقوں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع کیچ کے انتظامیہ کے اقدامات پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ بلا جواز ایران بارڈر سے ہونے والے تجارتی عمل میں مداخلت کرکے بارڈر کاروبار کو متاثر کرکے ایک مخصوص پارٹی کے امیدواروں کو نواز رہا ہے جس کے خلاف بارڈر پر کام کرنے والے گاڑی مالکان احتجاج پر ہیں ضلع کیچ کی بارڈر لیسٹوں میں ردوبدل اور نئے اندراجات کا سلسلہ بند کیا جائے تمام بارڈر کے لسٹوں کو پرانے پوزیشن پر بحال کرکے مخصوص افراد کو نوازنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے سیاسی عمل میں مداخلت بند نہیں کیا تو نیشنل پارٹی اس کے خلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ کرے گا۔ نیشنل پارٹی بارڈر پر کام کرنے والے گاڑی مالکان کے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتا ہے اجلاس میں چاروں صوبائی حلقوں میں پارٹی پوزیشن کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے مزید عوام سے رابطے بڑھانے پر زور دیا گیا۔


