پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر کرنا سپریم کورٹ کا متنازعہ فیصلہ ہے، کوئٹہ بار

کوئٹہ (پ ر) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے نے 2024 کے الیکشن کو مزید متنازعہ بنا دیا، ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت کو ہوں کچھ پیچیدگیوں کی بنا پے الیکشن سے باہر کرنا دانشمندانہ عمل نہیں، بدقسمتی سے وہی عمل دہرایا جا رہا ہے جو 2018 میں کیا گیا تھا، ملک میں بد قسمتی سے جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا جا ریا، ملک کو ایک تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے ان ناکام تجربات کی وجہ سے ملک اس وقت سیاسی، معاشی اور آہنی بحران کا شکار ہے جس کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے. جمہوریت اور صاف شفاف الیکشن ہی ملک کے تمام مسائل کا حل ہے اگر اس بار بھی الیکشن متنازعہ ہوے تو اس کے اثرات مثبت نہیں پڑے گے۔ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پے ملک میں گہری تشویش پائی جاتی مفلوج اور کمزور عدلیہ نے ایک بار پھر اپنے داغدار تاریخ کو دہرایا اور سیاسی معاملات میں غیر ضروری مداخلت کی جسے ہم جمہوریت کے خلاف ایک وار سمجھتے ہے ہے، اب بھی وقت ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کو پنپنے دیا جاے تاکہ تمام مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں