میرٹ لسٹ کو شائع کرکے پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹ کی تشویش دور کی جائے، ینگ ڈاکٹرز
کوئٹہ(یو این اے )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ بلوچستان کا تاحال پوسٹ گریجویٹس پلیسمینٹ لسٹ کا شائع نہ کرنا بلوچستان کے پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹ میں تشویش کا سبب بنا ہوا ہے، پی جی ایم آئی کے میرٹ لسٹ کو بائی پاس کرکے سپروائزرز کا میرٹ کو پامال کرتے ہوئے پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹ کو وارڈ میں رکھنا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے، حکومت بلوچستان نے سینٹرل انڈکشن پالیسی کی منظوری تو دے دی مگر اس کو لاگو کرنے میں مکمل ناکام ہے، پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے ، کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے صدر ، نائب صدر اور ریجینل ڈائریکٹر اس ناانصافی اور میرٹ کی پامالی کا نوٹس لے ، پی جی ایم آئی اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے میرٹ لسٹ کو ترجیح بنیادوں پر شائع کرکے پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس کی ٹریننگ جلد از جلد شروع کرنے کو یقینی بنائے، سینٹرل انڈکشن پالیسی کے میرٹ پر پورا اترنے والے پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس کا وقت اگر ضائع کرنے کی کوشش کی گئی یا میرٹ کو پس پشت ڈالا گیا تو سخت احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور حکومت پر ہوگی پی جی ایم آئی کوئٹہ کا تاحال پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کی انڈکشن لسٹ شائع نہ کرنا باعث تشویش ہے جس سے ان کی ٹریننگ شروع کرنے میں دشواری ہے ، پی جی ایم آئی بلوچستان کی میرٹ لسٹ کو باءپا س کرکے سپروائزرز کا میرٹ کو پامال کرتے ہوئے اپنے من پسند لوگوں کو اپنے وارڈز میں رکھنا میرٹ پر سلیکٹ ہونے والے کے ساتھ ظلم کی واضح مثال ہے ، جس سے میرٹ کی پامالی اور پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کے مستقبل کو دا پر لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے صدر ،نائب صدر اور ریجنل ڈائریکٹر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ناانصافی اور پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کا نوٹس لے۔ حکومت بلوچستان نے پی جی ایم آئی سنٹرل انڈکشن پالیسی منظور تو کرلی مگر اس کو لاگو کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے، بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کے ساتھ ہونے والے ظلم اور سپروائزرز کی جانب سے میرٹ کو پامال کرتے ہوئے پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس کو پسند نا پسند کی بنیاد پر انڈکشن دینا سراسر ناانصافی ہے ، پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی ، حکومت بلوچستان ، سیکرٹری صحت ، کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے صدر، ریجنل ڈائریکٹر اور ڈین پی جی ایم آئی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے کا حل نکال کر میرٹ کی بنیاد پر پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کے انڈکشن کو یقینی بنائے اور سینٹرل انڈکشن پالیسی کا میرٹ پر مبنی لسٹ شائع کریں اور من و عن اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، اگر میرٹ کو پس پشت ڈال کر ان پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس کا وقت ضائع کرنے کی کوشش کی گئی جو حکومت بلوچستان کی منظور شدہ سینٹرل انڈکشن پالیسی میں اپلائی کرکے انتظار کئے بیٹھے ہیں کہ ان کو ٹریننگ کیلئے وارڈز میں میرٹ پر کام کرنے کے انتظار میں ہے تو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان سخت احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور حکومت پر ہوگی۔


