پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں لیکن اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں لیکن اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیشال عدل نامی ایک ایرانی تخریب کار گروہ ہے جس نے پاکستان ایران سرحد پر پناہ لی ہے۔ ہم نے کئی بار پاکستانی سیکیورٹی حکام سے بات کی ہے کہ اس گروپ نے ہمارے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا اور ہم نے پاکستانی سرزمین پر ایرانی تخریب کاروں کو مار کر جواب دیا۔ میں نے اپنے پاکستانی ہم منصب، پاکستان کے وزیر خارجہ سے بات کی ہے، ہم پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں لیکن ہم اپنی قومی سلامتی سے سمجھوتہ کرنے اور اس کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتے۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ورلڈ اکنامک فورم میں ڈیووس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے قومی مفاد اور پاکستان کے اندر تخریب کار گروہوں اور اسرائیل سے وابستہ افراد کی بات آتی ہے تو ہمیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں