ایرانی حملے میں دو بچے جاں بحق، 4 زخمی بچوں کو پنجگور ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا، کمشنر مکران
پنجگور (یو این اے) پنجگور ایران سے متصل چیدگی ایریا میں چار زخمی بچیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیاگیا ہے پاکستانی حدود میں ایرانی کارروائی سے دوبچے عمیرہ اور سلمان جاں بحق جبکہ عاصمہ، رقیہ عائشہ ،مریم نامی بچیاں زخمی ہوگئے زخمی بچوں کو پنجگور ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ رات ایران کی جانب سے بلوچستان کے علاقے پر میزائل فائر کیے گئے جو کمشنر مکران ڈویژن سعید عمرانی کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سبزکوہ نامی گاﺅں پر گرے، حملے میں دو بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔
Load/Hide Comments


