چمن دھرنے میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے کیلئے جلد انتظام کریں گے، بلوچستان گڈز ٹرک اونرز
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان گڈ زٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالباقی کاکڑ، حاجی ظاہر شاہ یوسف زئی، سہیل خان کاکڑ، روزی خان مندوخیل، عبدالجبار اچکزئی حاجی معصوم خان اچکزئی حاجی اللہ محمد حاجی عبدالعلی اچکزئی اور دیگر عہدے داروں نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چمن پر لت میں پھنسے ہوئے ٹرک مازدار ٹریلر والے تحمل سے کام لیں اور ہمارے حقیقی نمائندوں کے علاوہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں بلوچستان گڈز ٹرکونرز ایسوسییشن حکومت اور کمیٹی کے سات مسلسل رابطے میں ہے اور انشااللہ بہت جلد کوئی مناسب حل نکال لیں گے اور بہت جلد پھنسے ہوئے ٹرکوں کا انتظام کر لیں گے کمشنر کوئٹہ سمیت چمن انتظامیہ اور پرلت کمیٹی کے ساتھ مناسب طریقے سے کام لیں گے بلوچستان گڈز ٹرک انرز ایسوسییشن کو احساس ہے اور دن رات اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں ٹرک مازدہ مالکان سے ہمارا پرزور اپیل ہے کہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہ ائیں ائندہ چند روز میں بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسییشن کوئی اچھا لائحہ عمل پر ایک ضروری اجلاس کریں گے جس میں پرلت کمیٹی اور حکومت کے ساتھ مناسب اقدامات کریں گے۔


