باجوڑ سرحد پر افغانستان اور پاکستانی محافظوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

پشاور (انتخاب نیوز) کنڑ باجوڑ سرحد پر افغان طالبان کے سرحدی محافظوں اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جب کہ پاکستانی جانب سے سرحد پر باڑ کی مرمت کی جا رہی تھی۔ ابتدائی تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کشیدگی کم کرنے کے لیے رابطے میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں