کوئٹہ میں دکانداروں نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کردیا
کوئٹہ (آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مہنگائی نے پنجے گاڑھ لئے دکانداروں نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کرکے مقرر کردہ حکومتی نرخوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی مرضی سے فی کلو قیمت میں 35 سے 55 روپے اضافہ کرکے دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی جانب سے ایل پی جی گیس کی فی کلو قیمت 265 روپے مقرر ہے اس پر فروخت کرنے کی بجائے دکانداروں نے اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کرلئے 300 سے 320 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، صارفین کا کوئی پرسان حال نہیں کوئٹہ میں ایل پی جی گیس کی قیمت میں من مانا اضافہ فی کلو قیمت 300 سے 320 روپے تک پہنچ گئی، صارفین کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کے بلوں میں اضافے کے سبب متبادل توانائی کے ذرائع ایل پی جی گیس کا استعمال تھا لیکن اب اس کی قیمت میں بھی روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے دکانداروں کا موقف ہے کہ ڈسٹری بیوشن سے ایل پی جی گیس مہنگے داموں مل رہی ہے ہم مہنگی ایل پی جی خرید کر عوام کو کیسے سستی فروخت کرسکتے ہیں شہریوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی گیس کی قیمتوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے۔اور حکومت کی جانب سے مقرر کرہ نرخوں کے مطابق اس ی فروخت کو یقینی بنایا جائے اور گراں فروشوں نے اپنی مرضی سے ریٹ مقرر کرنے والے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔


