پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ گروپوں میں تصادم؛ دہشت گردی، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ

تفصیلات کے مطابق واقعہ نیو کیمپس کے ہوسٹل نمبر 9 کے باہر پیش آیا۔ طلبہ گروپوں کے مابین جھگڑا دوپہر کے وقت کینٹین پرہوا اور فائرنگ، ڈنڈوں اور پتھروں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔علاوہ ازیں پولیس نے بتایا کہ 27 طلبہ گرفتارکیا جا چکا ہے جبکہ متعدد فرار ہوگئے اور دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تصادم کے دوران کینٹین اور یونیورسٹی کی املاک کو شدید نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں