الیکشن کمشنر بلوچستان کا تربیتی مراکز کا دورہ، غیر حاضر عملے کیخلاف کارروائی کی ہدایت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کا ٹریننگ سینٹرز کا دورہ۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی نے کوئٹہ میں مرد اور خواتین پریزائڈنگ اور سینئر اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران کے ٹریننگ سینٹرز کا دورہ کیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے پولنگ عملے کی تربیت کے دوران غیر حاضری کے واقعات کا سخت نوٹس لے لیا۔ غیر حاضر رہنے والے عملے اور سٹاف کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرنے کا فیصلہ۔ صوبائی الیکشن کمشنر کی جانب سے تمام ڈی ار اوز کو ہدایات جاری کر دی گئیں کہ پولنگ سٹاف کی تربیت کے دوران حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے مطابق تربیت کے دوران غیر حاضر رہنے والے ملازمین کی فوری معطلی اور ان کے خلاف ضابطہ کی سخت ترین کاروائی یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں