سانحہ ڈنک، ملک ناز شہید کی رسم چہلم، آل پارٹیز کے نمائندوں کی شرکت

تربت (نمائندہ انتخاب) ملک ناز شہید کی رسم چہلم پیرکے روز ڈنک میں منائی گئی، رسم چہلم میں عزیز واقارب کے علاوہ آل پارٹیز کیچ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، یادرہے کہ ملک ناز کو عیدالفطر کی تیسری شب 26جون کی شب کو مسلح ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا اور ان کی 4سال بچی برمش کو زخمی کردیاتھا،رسم چہلم کے موقع پر آل پارٹیز کیچ کے نمائندوں اور شرکاء نے ملک ناز شہید کے قاتلوں کو قانون کے مطابق کڑی سزا دینے اوربرمش کو انصاف دینے کامطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں