تبادلوں اور تقرریوں سے عوام کو ڈرا کر ووٹ حاصل نہیں کیا جاسکتا، اسلم بھوتانی

بیلا(یو این اے )عوام نے منتخب کیا تو ترقیاتی عمل کا دائرہ وسیع کردیں گے کوسٹل ہائی وے پر 75ہزار ایکٹر زمین پرمقامی لوگوں کا حق تھا جو واپس مقامی افراد کو دلائی گوادر جیونی پسنی اورماڑہ میں ڈیرھ ارب روپے کی لاگت سے پلیں تعمیر کروائیں اورماڑہ گوادر باڈر تک 70کے قریب موبائل فون ٹاورز کی تنصیب کو یقینی بنا ٹیلی مواصلاتی رابطوں کی سہولت فراہم کی لسبیلہ اور گوادر کے لوگوں کے حقوق کے لیے قومی اسمبلی میں ہروقت آواز اٹھا کر نمائندگی اور عوامی ترجمانی کا حق ادا کیا ضلع لسبیلا اور ضلع حب کے مسائل ووسائل کا دفاع کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے منتخب نمائندوں نے ضلع آوران کے عوام کو مایوسیوں و محرمیوں کے سوا کچھ نہیں دیا کامیاب ہوکر آوران حب اور ضلع لسبیلا کے عوام کے دکھوں مایوسیوں اور محرمیوں کا ازالہ کریں گے ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی آزاد امیدوار حلقہ این اے 257محمد اسلم بھوتانی نے جمعہ کی شام گوٹھ اسماعیلانی بیلا میں بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اسلم بھوتانی نے کہا کہ سابق وزیراعلی نے سردار محمد صالح بھوتانی اور میرے فنڈز رکوا کر ترقیاتی عمل میں روڑے اٹکائے جسکے سبب ہم عوام کے معیار پر کسی حد تک پورے نہیں اتر سکے تاہم وفاق سے ملنے ولے فنڈز لسبیلہ اور گوادر کے عوامی منصوبوں پر خرچ کیے انہوں نے کہا کہ اس بار مخالفین بھول جائیں کہ جام کمال خان دوبارہ وزیر اعلی بنیں گے وزیر اعلی بلوچستان عوامی پارٹی کا ہوگا قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر عوام نے مخالفین کو مسترد کردیا ہے ہم مخالفین کی انتقامی کاروائیوں کا بھرپور جواب دیں گے عوام انتقامی کاروائیوں سے خوف زدہ نہ ہوں کوئی کسی کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا تبادلوں اور تقرریوں سے عوام کو ڈرا کر ووٹ حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے شیر خون خوار جانور ہے اس سے خیر کی امید نہ رکھیں جو لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ہم بھی ان کے ساتھ ثابت قدم رہیں گے ہم ووٹ کے علاوہ بھی اپنے چاہنے والوں اور ہمدردوں کی خدمت اپنا فریضہ سمجھتے ہیں نوکریوں کے جھوٹے دلاسے دے کر اب عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتاہمارا ووٹ کا رشتہ نہیں محبت اور خلوص کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم ودائم رہے گا انہوں نے کہا کہ گوٹھ اسمعیلانی کے عوام کو جو سہولتیں فراہم کیں یہ ان کا بنیادی تھا ہم نے اہلیان گوٹھ اسمعیلانی کماچہ کو شہہ ندی کی پل تعمیر اور دیگر سہولیات فراہم کرکے احسان نہیں کیا اس موقع پر پاکستان کے رہنما نصراللہ رونجھو عاصم کاظم رونجھو سابق کونسلر نور احمد ماسٹر محمد قاسم امان اللہ رونجھو قاضی عبدالطیف رونجھو محمد حسن رونجھو ودیگر نے بھی خطاب کیا قبل ازیں گوٹھ اسمعیلانی پہچنے پر اسلم بھوتانی کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں