بولان میں صورتحال بدستور کشیدہ، متعدد علاقوں پر علیحدگی پسندوں کا قبضہ، مرکزی شاہراہ اور ریل سروس معطل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مچھ میں گزشتہ رات علیحدگی پسندوں کے مسلح حملے کے بعد صورتحال بدستور کشیدہ۔ اطلاعات کے مطابق علیحدگی پسندوں کی جانب سے مچھ اور بولان سمیت 5 مختلف مقامات سے حملے کیے گئے۔ علیحدگی پسندوں نے آپریشن درہ بولان کے تحت گزشتہ پندرہ گھنٹوں سے مچھ شہر و گردونواح کے علاقوں کو مکمل طور پر اپنے قبضے میں لیا ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق علاقے کی تمام داخلی و خارجی راستوں کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے، شاہراہ پر مائن نصب کرچکے ہیں۔ مچھ شہر میں علیحدگی پسندوں کے مسلح دستے گھوم رہے ہیں۔حملوں کے بعد کوئٹہ سے ریل سروس معطل کر دی گئی۔کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو روک دیا گیا۔کوئٹہ جانے والی ٹرینوں کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔علیحدگی پسندوں نے جیل کے مرکزی دروازے اور باو¿نڈری وال پر راکٹ برسائے، حملے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوچکے۔سرکاری ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی میں 2 علیحدگی پسند جاں بحق ہوگئے۔ فورسز کی جانب سے آپریشن کیلئے کوئٹہ سے دستے روانہ ہوچکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں