پی پی ایچ آئی بلوچستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 45 واں اجلاس
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) PPHI بلوچستان کے بورڈآف ڈائریکٹرز کا 45 واں اجلاس گزشتہ روز کوئٹہ میں PPHI کے ہیڈآفس میں منعقدہوا، اجلاس کی صدارت بورڈآف ڈائریکٹرزکے چیئرمین منیراحمد بادینی نے کی۔بورڈنے ایجنڈہ میں شامل امورپرغورکیااوراہم فیصلے کئے۔بورڈنے متفقہ طورپرایچ آرکمیٹی کے سفارشات کی منظوری دے دی۔چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرزمنیراحمدبادینی نے کہا کہ PPHIبلوچستان کومختلف ادوارمیں مشکلات اورمسائل کاسامنارہاہے مگربہترانتظامی معاملات اورآفیسران کی کاوشو ں سے ہم نے کامیابی حاصل کی ہے، اورلوگوں کوان کی دہلیزپربلاتعطل طبی سہولیات فراہم کررہے، جوخوش آئندہے، انہوں نے بتایاکہ سروسزکے معیارکوبہتربنانے کے لئے ہمیں اپنے کام پرمزیدتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔CEO-PPHIحمیداللہ ناصرنے بورڈکوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ PPHIبلوچستان محدودوسائل کے تحت صوبے کے دوردرازاضلاع میں لوگوں کوبنیادی صحت کی سہولیات فراہم کررہی ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ پی اینڈڈی عبدلصبورکاکڑ، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ ممتازاحمدلانگو، چیف پلاننگ آفیسرمحکمہ صحت حکومت بلوچستان عبدالرسول زہری، بورڈممبران محمدنسیم لہڑی، ڈاکٹررشیدترین، عرفان احمداعوان، ڈاکٹرشہنازنصیربلوچ، روشن خورشیدبروچہ، قیصرخان جمالی اورکمپنی سیکرٹری محمدزاکرشریک تھے۔


