چینلزکی بندش اور میڈیا کی آزادی کو سلب کرنا خلاف آئین ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط تحریر کیا ہے جس میں کہا ہے کہ اطلاعات تک رسائی اور اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت آئین پاکستان دیتا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کی نشاندہی میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔ یہ بات افسوسناک ہے کہ وفاقی حکومت میڈیا کو کنٹرول کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے، وفاقی حکومت کے خلاف تنقید روکنے کے لیے میڈیا کو خاموش کرایا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے خط کہا کہ ٹی وی چینلز کی بندش اور میڈیا کی آزادی کو سلب کرنا خلاف آئین ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے خط میں وزیراعظم سے درخواست کی کہ میڈیا ہاوسز کے خلاف کاروائی سے گریز کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں