بلدیاتی انتخابات میدان میں کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑینگے،رحیم کاکڑ

کوئٹہ:مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال،صدر تحصیل نا نا صاحب میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،نثار اچکزئی،صمد مینگل،حیدر اچکزئی،ذاکر بنگلزئی، ارباب اقبال،لیاقت راجپوت،غلام آغا،شنوگل،رفیع اللہ طوفان،شاہ مسعود،ملک پائند خان کاکڑ نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کوئٹہ ڈویژن کے تمام پارٹی ورکروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلدیاتی الیکشن اور جنرل الیکشن کی بھر پور تیاری شروع کریں مسلم لیگ(ن) سیاسی میدان میں کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑے گی مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے انشاء اللہ آئندہ تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوگی خاص کرکوئٹہ شہر پرکسی کے ساتھ اتحاد نہیں کرینگے پارٹی نے ہمیشہ رواداری سے کام لیا ہے مگر پارٹی کے ساتھ کسی نے بھی کوئی تعاون نہیں کیا ہے مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن ثابت کریگی کہ وہ عوام کی نمائندہ جماعت ہے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے اور پارٹی صوبے اور کوئٹہ ڈویژن کے مسائل پر کسی سے سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں