وفاقی کابینہ نے ائرمارشل ارشد ملک کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے ائرمارشل ارشد ملک کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کی منظوری دی۔پائلٹس کی مشکوک ڈگریوں سے متعلق جانچ پڑتال جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق کمپنیز ایکٹ 2017 میں مجوزہ ترمیم کا معاملہ موخر کر دیا گیایہ فیصلے کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔منگل کے روز وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 10 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور سیکورٹی امور کا، جائزہ لیا گیا اور متعدد نکات کی منظوری دیدی گئی۔کابینہ نے پی آئی اے کے سی ای او کی تقرری کی منظوری دیدی،موجودہ سی ای او ریٹائرمنٹ کے بعد کنٹریکٹ پر رہیں گے،وفاقی کابینہ کو مشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کے معاملہ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،جعلی اور مشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کوگراؤنڈ کردیا گیا،مشکوک ڈگریوں کے معاملہ پر تحقیقات جاری ہیں،کابینہ اجلاس سے پاکستانی قیدی شارق رضا کی برطانیہ کو حوالگی کا ایجنڈا واپس لے لیا گیا۔اجلاس میں پائلٹس کی مشکوک ڈگریوں سے متعلق جانچ پڑتال جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق کمپنیز ایکٹ 2017 میں مجوزہ ترمیم کا معاملہ موخر کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق کے مطابق ائرمارشل ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو رہیں گے اور وہ 12 جولائی کو پاکستان ایئر فورس سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ائرمارشل ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد باقی عرصہ کنٹریکٹ پر چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ہوں گے، ائرمارشل ارشد ملک کو تین سال کے لیے پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں