عزیر اور ذوالفقار مرزا کے تعلق سے متعلق فہمیدہ مرزا سے پوچھا جاے، پلوشہ خان

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ اور ذوالفقار مرزا کے تعلقات سے متعلق فہمیدہ مرزا سے پوچھا جائے۔ منگل کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا۔پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم(جے آی ٹی)کی رپورٹ منظر عام پر لائی۔مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ علی زیدی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منشور کہ اس قدر جھوٹ بولو کہ وہ سچ دکھائی دینے لگے پر عمل پیرا ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں