کچھی میں یار محمد رند اور عاصم کرد کے حمایتیوں کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بولان میں انتخابی عمل کے دوران دو امیدواروں کے حمایتوں کے درمیان جھڑپیں۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بولان غازی شہر میں یار محمد رند اور عاصم کرد گیلو کے حمایتیوں اور گارڈز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ شہر میں حالات گشیدہ ہوگئے، جھڑپوں اور فائرنگ کا سلسلہ رات دیر تک جاری رہا۔ واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں رند اتحاد کے سربراہ اور آزاد امیدوار سردار یار محمد رند کا مقابلہ گیلو پینل کے سربراہ اور مسلم لیگ ن کے عاصم گردگیلو سے ہے، دونوں ایک دوسرے کے حمایتیوں پر دھاندلی کا الزام عائد کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں