بلوچستان بھر میں شاہراہیں بند، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں، شدید سردی میں لوگ پریشان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) انتخابی نتائج میں تبدیلی اور تاخیر کیخلاف بلوچستان میں بھر میں سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے باعث شاہراہیں بند۔ پچھلے 48 گھنٹے سے زائد جاری احتجاج کے باعث مختلف اضلاع میں شاہراہیں بند ہیں جن کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں راستوں میں پھنس گئیں۔ کوئٹہ تفتان شاہراہ نوشکی سے بلاک ہے، بی این پی کے کارکنوں نے انتخابی نتائج میں ردو بدل کے خلاف روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں۔ منگچر اور حب کے مقامات پر بھی مرکزی شاہر اہ احتجاج کے باعث بند ہے، کوئٹہ سے پنجاب جانیوالی شاہراہ مختلف مقامات پر بند ہے۔ شدید سردی میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاوہ ازیں الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف بی این پی کی جانب سے دوسرے روز بھی آر سی ڈی شاہراہ بلاک پی بی 34 پر ری کاﺅنٹنگ کا مطالبہ۔ گزشتہ روز آر او آفس میں پوسٹل بیلٹس کی گنتی سے بی این پی کی جانب سے تمام پولنگ اسٹیشنز کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا گیا مطالبات پوری نہ ہونے کی وجہ سے اتوار کی شام کو بی این پی کے ضلعی صدر میر بہادر خان مینگل اور پی بی 34 کے امیدوار بابو رحیم مینگل کی سربراہی میں آر سی ڈی شاہراہ کو بلاک کرکے احتجاج شروع کی گئی اور آج دوسرے روز نوشکی اسٹیشن کے مقام پر آج دوسرے روز بھی کوئٹہ تفتان روڈ پر ٹریفک معطل ہیں پہیہ جام ہڑتال کے باعث ٹرانسپوٹرز اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں