لند ن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا
لندن:برطانیہ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں نے 8جولائی کو برہان وانی کے چوتھے یوم شہادت کو یوم مزاحمت کے طورپر منایا اور لندن میں بھارتی ہائی کمشنر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق برطانیہ میں مقیم سینکڑوں کشمیریوں اور پاکستانیوں نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہو کر بھارت مخالف مظاہرہ کیااور بھارت مخالف نعرے بلند کئے۔ اس موقع پرتحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی سمیت مقررین نے کہاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیرمیں جاری غیر انسانی فوجی محاصرہ اور پابندیاں ختم کرانے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھانا چاہیے۔
Load/Hide Comments


