پی ایس ایل 9 ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے ہرا دیا

لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا دوسرا میچ آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا کوئٹہ نے زلمی کو 16 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 16 رنز سے فتح حاصل کرلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنا سکی۔ پی ایس ایل 9 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پشاور زلمی کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جیسن رو¿ئے اور سعود شکیل نے جارحانہ آغاز کرکے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ سعود شکیل 74 رنز پر لیوک ووڈ کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے جبکہ جیسن رو¿ئے 75 رنز پر سلمان ارشد کی گیند پر صائم ایوب کو کیچ دے کر آو¿ٹ ہوگئے۔ کپتان ریلی روسو 14 رنز بنا سکے، شیرفین ردرفورڈ 20 رنز، محمد وسیم 4 رنز بنا سکے جبکہ خواجہ نافے 6 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔زلمی کے سلمان ارشد نے تین کھلاڑی آو¿ٹ کیے جبکہ لیوک ووڈ اور محمد ذیشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں