نواب زہری سے بلوچستان کے تین آزاد اراکین اسمبلی کی ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت متوقع
اسلام آباد (انتخاب نیوز) نواب ثناءاللہ خان زہری سے بلوچستان کے تین آزاد اراکین اسمبلی کی ملاقات، جلد پیپلز پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کا امکان۔ بلوچستان سے آزاد اراکین بلوچستان اسمبلی ملک اسفندیار کاکڑ، مولانا نوراللہ، حاجی لیاقت لہڑی کی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں حکومت سازی، ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آزاد اراکین بلوچستان اسمبلی نے جلد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا عندیہ دیا۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءجنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، پیپلز پارٹی ضلع حب کے صدر میر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments


