نوکنڈی اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں، معاملات زندگی بری طرح متاثر
نوکنڈی (این این آئی) نوکنڈی اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے معاملات زندگی بری طرح متاثر، اتوار کی دوپہر سے گرد آلود ہواﺅں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا اور کوئٹہ تفتان شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی جزوی طور پر متاثر رہی اس کے علاو¿ہ مشکی چاہ، ریکوڈک، راجے، گوالشتاپ ،کوہ سلطان ، عالم ریگ لانڈی میں بھی گردالود ہوائیں چلنے کی اطلاعات موصول ہوئی لیکن کہیں سے بھی جانی مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Load/Hide Comments


