شیخ رشید کی جانب سے مینگل قبیلے کے خلاف نامناسب الفاظ کا استعمال قابل مذمت ہے، قاسم سوری

کوئٹہ:ڈپٹی اسپیکر قومی و پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء قاسم خان سوری نے قومی اسمبلی میں رولنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کی جانب سے مینگل قبیلے کے خلاف نامناسب الفاظ کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سردار اختر مینگل ایک پارٹی کے سربراہ اور قومی اسمبلی کے ممبر ہے، کسی بھی قوم کے بارے میں ایسے الفاظ کی ادائیگی نہیں ہونی چاہیے، مینگل قبیلہ بلوچستان کا ایک معزز قبیلہ ہے اور خصوصی طور پر کسی بھی وزیر کی جانب سے ایسے الفاظ جس سے کسی فرد یا قوم کی مردم آزاری ہو اس ایوان میں اور ٹی وی چینلز پر اس طرح کی بات نہیں کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں