کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

کوئٹہ(یو این اے )سیٹلائٹ ٹاﺅن اور گردونواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ،پولیس کی گشت غائب مخصوص گلیوں تک محدود ہوکر رہ گئے ۔عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی کوئٹہ سے اپیل کی کہ وہ امن وامان کے قیام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن اور گردونواح میں چوری ،راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا آئے روز چور شہریوں کو لوٹتے ہیں گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹاﺅن منی مارکیٹ کے قریب چور نے دن دیہاڑے موٹرسائیکل لے رفو چکر ہوگئے اسی طرح ایک سوزکی کی چوری کی بھی اطلاع ہے ۔عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی کوئٹہ سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کانوٹس لیں اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر امن وامان کے قیام ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ۔دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے قمبرانے رود اور مختلف گلیوں میں بھی ڈکیتی کے وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں