ہدایت لوہار کے قتل کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں
حیدر آباد (انتخاب نیوز) ہدایت لوہار کے قتل کیخلاف وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کو سلسلہ جاری۔ نصیرآباد میں ہدایت لوہار کے قتل کیخلاف گزشتہ پانچ روز سے جاری دھرنا ختم کردیا گیا، جدوجہد کے دوسرے مرحلے میں آج سے نصیرآباد سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ احتجاجی تحریک میں سورٹھ لوہار، سسئی لوہار اور سندھ کے قومی کارکنوں کی قیادت میں نصیر آباد سمیت سندھ بھر میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔
Load/Hide Comments


