سوشل میڈیا پر کسی کو ججز کی تضحیک نہیں کرنے دی جائےگی، نگران وزیر اطلاعات و نشریات

اسلام آباد (انتخاب نیوز) نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو تشدد پر اکسانے کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو ججز کی تضحیک نہیں کرنے دی جائےگی، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو جھوٹ، ہراساں کرنے کےلئے استعمال کیا جاتا ہے، متعلقہ کمپنیوں کو اس معاملے کو روکنا ہوگا۔مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ سوشل میڈیا کو پروپیگنڈے کیلئے استعمال کرنے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو تشدد پر اکسانے کیلئے استعمال کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں