ایکس بند کرنے کی معقول وجوہات نہیں ہیں تو بحال کیا جائے، سندھ ہائیکورٹ

کراچی(آئی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی بندش کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے کہا کہ اگر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس بند کرنے کی معقول وجوہات نہیں ہیں تو بحال کیا جائے۔ تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرکے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت نے ایکس کی بندش کے خلاف درخواست انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق درخواست کے ساتھ منسلک کردی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت و دیگر کو 5 مارچ کےلیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل کا مقف ہے کہ تمام شہریوں کو آزادی اظہار رائے اور معلومات تک رسائی کا حق حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں