ن لیگ بلوچستان کے اراکین صوبائی اسمبلی کا اجلاس، پارٹی گائیڈ لائن پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل کی زیر صدارت اراکین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت سازی اور اتحادیوں سے متعلق پارٹی گائیڈلائنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے نو منتخب اراکین سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، جمال شاہ کاکڑ، ولی محمد نورزئی، سردار یعقوب خان ناصر، نواب چنگیز خان مری، میاں خان مندرانی، عبدالرحمن کھیتران , راحیلہ درانی محمد خان لہڑی، سلیم کھوسہ، شعیب نوشیروانی، عاصم کرد گیلو، عبدالخالق، برکت علی رند، زرک خان مندوخیل اور دیگر بھی شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں