بلو چستان اسمبلی کا 12 واں افتتاحی اجلاس، 8ارکان نے حلف نہیں لیا

کوئٹہ( این این آئی) بلو چستان اسمبلی کے 8ارکان نے حلف نہیں لیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو بلو چستان اسمبلی کے اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی نے 57ارکان اسمبلی سے حلف لیا ، مسلم لیگ ( ن) کے سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے اپنے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا ، بلو چستان عوامی پارٹی کے چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے بھی مصروفیات کی بناءپر عہدے کاحلف نہیں لیا پیپلز پارٹی کے سر فراز بگٹی نے علالت اور آج انکے آپریشن کے باعث اپنے عہدے کا حلف نہیں لیا ، بلو چستان نیشنل پارٹی کے سر دار اختر جان مینگل نے قومی اسمبلی کی نشست لینے کا فیصلہ لیا جس کی بناءپر انہوں نے بھی اپنے عہدے کا حلف نہیں لیا جبکہ جمعیت علماءاسلام کے میر ظفر زہری نے بھی اجلاس میں حلف نہیں اٹھایا جبکہ بلو چستان اسمبلی کے تین حلقوں پی بی 7 پر آج پو لنگ ہو رہی ہے اسکے علا وہ پی بی 14اور پی بی 21پر دوبا رہ گنتی کی بناءپر کامیاب امید واروں کے نو ٹیفکیشنز جا ری نہیں ہو سکے جس کی بناءپر ان حلقوں کے امید واروں نے بھی حلف نہیں اٹھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں