گوادر، تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جائے ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءونامزد وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گوادر کے رہائشی علاقوں سے فوری طور پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جائے ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی سے ٹیلیفونک گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ نامزد وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے گوادر میں برساتی پانی سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا۔جس پر نامزد وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ گوادر کے رہائشی علاقوں سے فوری طور پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جائے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس مسلے کے فوری حل کیا جائے جلد گوادر شہر کا دورہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں