گوادر میں بارش کا سلسلہ تھم گیا، نظامِ زندگی اب تک بحال نہ ہوسکا

گوادر میں بارش کا سلسلہ تو تھم گیا لیکن نظامِ زندگی اب تک بحال نہ ہوسکا،مسلسل طوفانی بارش نے ہزاروں افراد بے گھر کردیے۔گوادر میں بارش رکنے کے بعد عوام گھروں میں محصور ہیں یا اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں، اب بھی کئی علاقوں میں 4 سے 6 فٹ پانی جمع ہے، نکاسِ آب نہ ہونے کی وجہ سے شہری سراپا احتجاج اور پریشان ہیں۔ گوادر میں مسلسل طوفانی بارش نے ہزاروں افراد بے گھر کردیے ، ایک طرف بارش سے سیلاب ، دوسری طرف برف باری نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین کے شہری علاقوں میں بھی برفباری جاری ہے ، دھاناسر کے مختلف پہاڑی مقامات پر دو سو سے زائد مسافر گاڑیاں پھنس گئی ہیں جس کے باعث بلوچستان کا خیبر پختونخوا کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، بحریہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ پاک فوج کے جوانوں نے پانی میں پھنسے 15افراد کو بحفاظت نکال لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں