نوشکی میں قبائلی دشمنی کی بنا پر 22 سالہ نوجوان قتل
نوشکی (انتخاب نیوز) نوشکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل۔ مسجد روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان مصور ولد حاجی عطاءاللہ جمالدینی جاں بحق ہوگئے۔ مصور جمالدینی ماڈل ہائی اسکول میں پیپر دینے جارہے تھا کہ گھات لگائے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
Load/Hide Comments


