سرفراز بگٹی سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے گوادر پہنچ گئے،متاثرہ خاندانوں سے ملاقات متوقع
کوئٹہ(انتخاب نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفرازاحمد بگٹی ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، کمشنر مکران ڈویژن کی جانب سے دی جانیوالی بریفنگ میں ابتک اٹھائے گئے اقدامات اور پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔ارکان اسمبلی ظہور بلیدی،علی مدد جتک، مولانا ہدایت الرحمان، عبید گورگیج،چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان وزیراعلی کے ہمراہ ہیں، وہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقات کرینگے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کو کمشنر مکران ڈویژن حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں اور نقصانات سے متعلق تفصیلی بریفننگ اب تک اٹھائے جانے والے قدامات سے اور پیش رفت آگاہ کریں گے، جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرینگے۔


