پھلین بلوچ بلوچستان کے عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے، نیشنل پارٹی رہنما
پنجگور (نامہ نگار) نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر گہرام شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ این اے 258 سے کامیاب امیدوار واجہ پ±ھلین بلوچ کو حلف اٹھانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ موصوف نہ صرف مکران، پنجگور بلکہ بلوچستان کے لئے ایک توانا آواز بن کر ابھریں گے۔ مرحوم مولانا رحمت اللہ کے بعد پنجگور کے عوام نے پ±ھلین بلوچ کی صورت میں ایک حقیقی سیاسی کارکن اور لیڈر کا تحفہ دیا ہے۔ وہ بحیثیت ایک سیاسی کارکن اپنے پارٹی اور بلوچستان کے عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے۔ ان شاءاللہ خلوص نیت سے کام کرکے تاریخ رقم کریں گے۔ گہرام شریف نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی وہ واحد قومی اور نظریاتی جماعت ہے جوکہ ہمیشہ عوام کے حقوق اور بلوچستان میں نظریاتی اور فکری سیاست کو فروغ دیا ہے اور عوام کے امنگوں کی ترجمانی کی ہے، یہی وجہ ہے کہ عوام نے مکران سمیت صوبہ بھر میں نیشنل پارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے وہ الگ بات ہے کہ مختلف حلقوں میں ہمارے مینڈیٹ کو چراکر نتائج تبدیل کیا گیا۔


