نوشکی،چوروں نے دکانوں کاصفایا کرلیا

نوشکی؛ نوشکی میں نامعلوم چور گزشتہ شب دو دکانوں میں نقب لگا کر قیمتی موبائل اور نقدی لے اڑے۔ اطلاعات کے مطابق جناح روڑ پر واقع راج کمار جنرل اسٹور اور ازان موبائل کی دکان میں گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے نقب لگائے جنرل اسٹور مالک کے مطابق ایک لاکھ سے زائد نقدی جبکہ قریب ہی واقع موبائل دکان سے 2 لاکھ مالیت کے موبائل لے اڑے ایس پی نوشکی پولیس حسین احمد لہڑی ایس ایچ او پولیس تھانہ علی احمد بگٹی نے جائے وقوع کا معائنہ کیا جبکہ ایس ایچ او نوشکی علی احمد بگٹی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب نوشکی بازار میں دو دکانوں کی چھت سے ایک ڈیڈھ فٹ کی سوراخ کیاگیا ہے مگر جاے وقوعہ پر چوری کی کوئی شواہد اور آثار نہیں ملے ہیں جبکہ سوشل میڈیا میں لاکھوں روپے کی چوری کی خبریں گردش کر رہی ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے اور نوشکی پولیس اس سلسلے میں تحقیقات کررہی ہے اور معاملے کی تہہ تک پہنچ کر عوام کو بہت جلد اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں