دالبندین میں ٹر یفک حا دثہ 1شخص جاں بحق 9افراد زخمی

دالبندین:دالبندین میں لاغاپ کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر کار اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے نتیجے کار ڈرائیور جاں بحق 9 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق حادثے کے بعد لاش اور زخمیوں کو پرنس فہد اسپتال دالبندین منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نصیب اللہ نامی ڈرائیور کی نعش کو ورثاء کے حوالے کیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق چار زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں