اورنج لائن میٹرو ٹرین جلد چلائیں گے،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ڈیرہ گجراں اورنج لائن میٹرو سٹیشن کے آغاز کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اورنج لائن اسٹیشن کے دورے کے موقع پر وزیراعلی پنجاب نے اورنج لائن میٹرو ٹرین پر موجود جدید ترین سہولتوں اور آٹومیٹک آلات کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین سٹیشن کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کا تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے، اس کی افتتاح کے لیے سازگار حالات کا انتظار کررہے ہیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹیں دور ہوتے ہی ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔ اورنج لائن ٹرین چلا کر سابقہ حکومتوں کے منصوبے بند کرنے کی روایت کا خاتمہ کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین مسافروں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز کے تحت چلانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ لاہور کے شہریوں کو سفر کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا اہتمام کررہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں