میرے خلاف سازش ہوئی، الزامات کا سامنا کروں گا: اجمل وزیر

پشاور: مبینہ آڈیو سکینڈل کا شکار بننے والے سابق کے پی کے حکومت کے ترجمان اجمل وزیر نے کہا ہے کہ میرے خلاف سازش ہوئی، سازشوں نے راستہ روکنے کے لیے گھٹیا طریقہ اپنایا۔
اپنے ایک بیان میں اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کا قائل ہوں الزامات پر سامنا کروں گا۔ مختلف اجلاسوں اور بریفنگز کو ایڈٹ کرکے من گھڑت آڈیوں تیار کرائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ مبینہ آڈیو ثیپ کو ایک جگہ سے کاٹ دوسرے سرے کے ساتھ جوڑا گیا ہے، آڈیو کو ایڈٹ کرکے پیش کیا گیا ہے، جس بنیاد پر یہ آڈیو بنائی گئی ہے وہ اس اشہاری کمپنی کی فہرست ہے جو ٹی وی چینل کو ملنا تھا، اطلاعات کے رولز کے مطابق سٹیرنگ کمیٹی کا چیئرمین اطلاعات کا وزیر ہوتا ہے، سٹیرنگ کمیٹی کے دو اجلاس ہوئے جس کی صدارت وزیر صحت نے کی تھی۔
سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ جس معاملے پرتنقید کانشانہ بنایاجارہاہیاس سیمیرا تعلق نہیں، اشتہارمحکمہ صحت کاتھا، چیئرمین وزیرصحت ہوتاہے، میں کمیٹی میں اعزازی ممبرتھا، فیصلے کااختیار ہی نہیں تھا۔
اس سے قبل اشتہارات میں کمیشن لینے کے مبینہ الزام میں اجمل وزیر کو مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ معاون خصوصی کامران بنگش کو مشیر اطلاعات کی اضافی ذمہ داری مل گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں